پشاور ،ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈائون ، 15 افراد گرفتار

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) ضلعی انتظامیہ نے ارباب روڈ یونیورسٹی ٹائون میں تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈائون کر تے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر خا ن کنڈی کی نگرانی میں ارباب روڈ یونیورسٹی ٹائون میں اپنی دکانوں سے باہر سامان رکھنے پر 15 افرادکو گرفتار کر لیا۔

ان دکانداروں نے اپنی دکانوں سے باہر سڑک کے کنارے تجاوزات قا ئم کر رکھیںتھیں جس کی وجہ سے عوام کو سخت تکلیف کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

اور ان تجاوزات کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتا تھا اور پیدل چلنے والوں کو بھی دشواری پیش آرہی تھی۔اس موقع پر بات کر تے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کو علاقہ عوام نے تجاوزات مافیا کے خلاف شکایات کیں تھیں جس کہ وجہ سے ان کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں کو تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کاروائی کر نے کی ہدایت کی ہے ۔اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :