پشاور،قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل کی منظوری پر فاٹا کی مختلف ایجنسیز میں یوم تشکر ریلیاں منائی گئیں

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:58

ْپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل کی منظوری پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کی ہدایات پر آج فاٹا کی مختلف ایجنسیز میں یوم تشکر ریلیاں منائی گئیں ، عوام میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور حلوہ کی دیگیں پکائی گئیں جلسے ، جلوس اور ریلیوں میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے علاوہ تاجر برادری ، علما ، طلبہ تنظیموں ، یوتھ آرگنائزیشنز اور عوام کے ساتھ ساتھ قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی قبائلی علاقوں تک سماعت کی توسیع جماعت اسلامی کی جد و جہد کی فتح ہے جماعت اسلامی نے طویل عرصہ سے قبائل کے انسانی حقوق اور قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے جد و جہد کی ہے ایف سی آر ظلم کا نظام ہے اور کسی متمدن دنیا میں ایف سی آر جیسے وحشیانہ قانون کی کوئی گنجائش نہیں ایف سی آر کا خاتمہ ہر صورت کرنا ہو گاخیبر پختونخوا اسمبلی میں نمائندگی ایف سی آر کا خاتمہ اور این ایف سی میں قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے سات فیصد حصہ مختص کروانا جماعت اسلامی کے قبائلی عوام کے لئے آئندہ کے اہداف ہیں جماعت اسلامی کی جد و جہد کے باعث قبائلی عوام کو پہلی مرتبہ وکیل ، اپیل اور دلیل کاحق ملا ہے قبائلی علاقوں کی ہمہ گیر ترقی اور قبائلی عوام کے مکمل حقوق کی بحالی اور حصول تک جماعت اسلامی اپنی جد و جہد جاری رکھے گی حکمرانوں نے 70 سال تک قبائل کے اوپر ظلم کا راج مسلط کیے رکھا قبائل کو سی پیک میں حصہ اور ہر قبائلی علاقہ میں ایک یونیورسٹی کا قیام ہمار مطالبہ ہے حکمران اب ایف سی آر کا خاتمہ ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں نمائندگی اورسی پیک میں 7% فیصد حصہ بھی قبائل کو دیں یوم تشکر کے سلسلہ میں سب سے بڑی ریلی باجوڑ ایجنسی میں خار بازار میں نکالی گئی جس کی قیادت جماعت اسلامی فاٹاکے امیر سردار خان ، باجوڑ ایجنسی کے امیر اور دیگر نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج فاٹا کے عوام کیلئے جشن آزادی کا دن ہے سپریم کورٹ اور ھائی کورٹ کا دائرہ کا ر فاٹا تک بڑھانے کا عمل بارش کا پہلا قطرہ ہے اور انشا ء اللہ اب جلد فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو گا خیبر ایجنسی کے لنڈی کوتل بازار میں بھی جماعت اسلامی کے زیر اھتمام یو م تشکر ریلی منائی گئی جس کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنمائوں زر نور آفریدی ، ضیا ء الحق آفریدی ، عبد الرؤف شنواری اور دیگر نے کی انہوں نے عوام میں مٹھائیاں تقسیم کیں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا مین اصلاحات کیلئے سب سے پہلے جماعت اسلامی نے آواز بلند کی اور پھر اس کیلئے ایک منظم و مسلسل جد و جہد کا آغاز کر دیا آج وہ مبارک دن ہے کہ جماعت اسلامی کی جد و جہد کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد ایف سی آر کا خاتمہ اور صوبہ میں انضمام قبائلیوں کا مقدر ہے آج حقیقی طور پر پاکستان کی تکمیل ہو گئی ہے فا ٹا کے دوسرے علاقوں کی طرح کرم ایجنسی میں بھی یو م تشکر ریلی منائی گئی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کرم ایجنسی کے امیر حکمت خان حکمتیار اور حاجی سلیم خان نے کی ریلی کرم ایجنسی کے مین بازر میں نکالی گئی ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قبائلی عوام اب حقیقی آزادی سے ہمکنار ہو گئے ہیں حکومتیں اب فاٹا کی تعلیمی ، انفرا سٹرکچر وغیرہ کی تعمیر پر پوری توجہ دیں ایف آر درا زندہ میں بھی یوم تشکر ریلی منائی گئی جس کی قیادت مولانا ابو خان نے کی مہمند ایجنسی میں بھی یو م تشکر ریلی منائی گئی جس کی قیادت ملک سعید خان نے کی انہوں ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کو جماعت اسلامی کے مؤقف اور جماعت اسلامی کی جد و جہد کی فتح قرار دیا انہوں نے این ایف سی ایوارڈمیں فاٹا کیلئے الگ حصے کے حصول کیلئے اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ایف سی آر کا خاتمہ ، فاٹا کا صوبہ میں انضمام اور صوبائی اسمبلی میں جلد از جلد قبائلی عوام کو نمائندگی دی جائے وزیر ستان ایجنسی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید اصل جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام کے اوپر مسلط اندھیری رات کا خاتمہ قریب ہے انہوں نے کہا کہ اب ایف سی آرکا مکمل خاتمہ کر کے اصلاحات کا عمل مکمل کیا جائے ۔