Live Updates

مسلم لیگ کے سابقہ صدر نوجوان رہنما کا پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:58

مسلم لیگ کے سابقہ صدر نوجوان رہنما کا پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) سی ایم ہائوس پشاور میں ایک شمولیتی پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ کے سابقہ صدر محمد آصف ‘ صوبائی نائب صدر یوتھ ونگ پشاور ڈویژن کوارڈی نیٹر مساجد یوسف نے سی ایم ہائوس میں پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ‘ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسف زئی نے ان کو ٹوپی پہنا دی اور دیگر قائدین اشتیاق ارمڑ‘ یاسین خلیل ‘ شوکت مہمند ‘ نور عالم خان ‘ گل بادشاہ ‘ اجمل خان مہمند اور پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے ‘ماجد یوسف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پی ٹی آئی کی توقعات پر پورا اتروں گا اور چیئرمین عمران خان کاپیغام گھر گھر پہنچائوں گا اور وزیراعلی پرویز خٹک اور صوبائی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات