Live Updates

پشاور ،مسلم لیگ (ایم ایس ایف) کے سابق صوبائی نائب یوسف خان کا پی ٹی آئی شمولیت کاباقاعدہ اعلان

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ایم ایس ایف) کے سابق صوبائی نائب صدر یوتھ ونگ پشاور ڈویژن کوارڈی نیٹر مساجد یوسف خان نے گزشتہ روز سی ایم ہائوس پشاور میں ایک شمولیتی پروگرام میں پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ‘ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسف زئی نے ان کو ٹوپی پہنا دی اور دیگر قائدین اشتیاق ارمڑ‘ یاسین خلیل ‘ شوکت مہمند ‘ نور عالم خان ‘ گل بادشاہ ‘ اجمل خان مہمند اور پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے ‘ماجد یوسف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پی ٹی آئی کی توقعات پر پورا اتروں گا اور چیئرمین عمران خان کاپیغام گھر گھر پہنچائوں گا اور وزیراعلی پرویز خٹک اور صوبائی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات