لاہور ، پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری کی سینئر صحافی افتخار احمد کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی مذمت

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سینئر نائب صدر مجتبیٰ باجوہ، نائب صدر شکیل سعید، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، خزانچی احسان شوکت اور اراکین گورننگ باڈی نے سینئر صحافی اور گروپ ایڈیٹر جنگ فورمز افتخار احمد کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی پر زور مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انھوںنے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ ایک سینئر صحافی کے ساتھ اس قسم کا سنگین رویہ بڑا لمحہ فکریہ ہے ۔ انھوںنے کہاکہ صحافی ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور ملک کے تمام مکاتب فکر کی آواز حکام اور عوام تک پہنچاتے ہیں لیکن انھیں کسی بھی پلیٹ فارم پر کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کو فوری ایکشن لیکر ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :