کوئٹہ، نومنتخب وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجونے پروٹوکول کم سے کم رکھنے کی ہدایت جاری کر دی

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) بلوچستان کے نومنتخب وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجونے ہدایت جاری کیں کہ ان کی آمد و رفت کے دوران پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے اور ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا نہ ہونے دیاجائے تاکہ عوام کو مشکلات اورمسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی ہے انتہائی ناگزیر صورتحال کے علاوہ ان کی آمد و رفت کے دوران ٹریفک کے نظام کو کسی صورت متاثر نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :