کوئٹہ، قوم پرستوںکے دورحکومت میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا، مولانامحمد سلیم

نئی حکومت سے عوام کوتوقعات وابستہ ہیں ، نائب امیر جمعیت علماء اسلام

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب امیر مولانامحمد سلیم‘مولاناعبدالحنان‘حافظ سراج الدین‘مفتی عبدالغفور مدنی‘ڈاکٹرمحمدانورکاکڑاورمولاناضیاء الرحمان فاروقی نے کہاہے کہ قوم پرستوںکے دورحکومت میں عوام کوسنگین مسائل کاسامناتھابے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا،چارسال مسلسل ترقیاتی منصوبوں کے دوسوارب روپے لیپس ہوئے چالیس ہزارسے زائدخالی اسامیوں میں چارسال کے دوران کتنے بے روزگاربھرتی ہوئے سب کومعلوم ہے انہوںنے کہاکہ نئی حکومت سے عوام کوتوقعات وابستہ ہیں کہ وہ کم عرصے میں میرٹ پربے روزگارافرادکوروزگارفراہم کرے گی صحت،تعلیم کے شعبوں میں تبدیلی لائے گی انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ میں قوم پرستوں کی حکومت سب سے ناکام اورنااہل حکومت ثابت ہوئی جس کے خاتمے پرعوام نے بھرپورخوشی کااظہارکیاانہوںنے کہاکہ قوم پرستوں کے سابقہ وزراء کااحتساب کیاجائے اربوں روپے کرپشن اورکمیشن کی مدمیں وصول کئے نیب کوچاہیے کہ وہ سابقہ وزراء پرکرپشن کی تحقیقات کرکے قومی خزانے کی اربوں رقم واپس خزانے میں جمع کرے انہوںنے کہاکہ کرپشن اورکمیشن کادوردورہ تھاجواختتام کوپہنچاقوم پرستوں کے سابقہ وزراء نے فاتحہ خوانی شروع کرکے واپس عوام سے رجوع شروع کیااحتساب کاوقت آگیااب کرپشن زدہ سابقہ وزراء کوکس منہ سے اپنے کارکنوں کاسامناکریں گے قوم پرست پارٹی کے کارکنوں کابھی کڑاامتحان ہے کہ وہ اپنے کرپٹ اورنااہل وزراء کااحتساب کریں گے اورآئندہ الیکشن میں انہیں بری طرح مستردکریں گے۔

متعلقہ عنوان :