محکمہ تعلیم کے کلسٹر بجٹ میں بے ضابطگیو ں پر کوئٹہ کے چھ اسکولوں کے سربراہوںکومعطل کردیا گیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) محکمہ تعلیم کے کلسٹر بجٹ میں بے ضابطگیو ں پر کوئٹہ کے چھ اسکولوں کے سربراہوںکومعطل کردیا گیا ،تفصیلا ت کے مطابق سیکر ٹری تعلیم بلوچستان نے کلسٹر بجٹ میں ما لی بے صابطیگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کوئٹہ شہر کے چھ اسکولوں کے پرنسلز کو معطل کرکے انکے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ،معطل ہو نے والوں میںگورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کلی اسماعیل کے پرنسپل اختر حسین ،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول وحدت کا لونی کے پرنسپل طارق یوسف ،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول وحدت کالونی کی ہیڈ مسٹریس نگہت ہمایوں،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول منو جان روڈ کی ہیڈ مسٹریس نجمہ سلطانہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جی او آرکالونی کی ہیڈ مسٹریس مریم شیریں شامل ہیں ،بد عنوانی میں ملوث استا تذہ کے خلاف تحقیقات کے لئے ڈپٹی سیکر ٹری منیر موسیانی کو تعینات کردیا گیا جبکہ وہ دو ہفتے میں رپورٹ مر تب کر کے سیکر ٹری تعلیم کو پیش کریں گے

متعلقہ عنوان :