مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کو ڈپٹی اسپیکر بنا نے کا فیصلہ

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کو ڈپٹی اسپیکر بنا نے کا فیصلہ ،باخبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کو ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی بنا نے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے واضع رہے بلوچستان میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ گزشتہ دو سال سے خالی ہے