چوری ،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کردیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کردیا ۔شیر ا کو ٹ کے علا قے میں دو ڈاکوئوں نے جا وید نامی شخص کے اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر4لا کھ70ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ۔نصیر آ با دکے علا قہ مکہ کا لو نی میں ڈاکو اہل خانہ کو یر غما ل بنا کر2لا کھ75ہزار کی نقد ی ،طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔اقبا ل ٹا ئو ن کے علا قہ میںنعیم نامی شخص کے گھر میں اس کے اہل خانہ سے تقریباً پونے تین لاکھ روپے نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ لئے گئے ۔

(جاری ہے)

کا ہنہ کے علا قہ میںڈاکو شیر از نامی شخص کے گھر میں داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لوٹ لیا اور فرا ہو گئے ۔سند رمیںثا قب،مصطفی ٹا ئو ن میںصہیب کی گاڑیاں اورمستی گیٹ میںفر قا ن،با دامی با غ میںاظہا ر،ما ڈل ٹا ئو ن میںبشیر ،با غبا نپو رہ میںطا ہر اورٹا ئو ن شپ میںیا سر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔پولیس نے درخواستیں موصول ہونے پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :