شفیق آباد کے علاقہ سے بچے کی گمشدگی کی اطلاع پرپولیس کی دوڑیں

چند گھنٹوں بعد ہی بچے کوبحفاظت تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:52

شفیق آباد کے علاقہ سے بچے کی گمشدگی کی اطلاع پرپولیس کی دوڑیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء)شفیق آباد کے علاقہ سے بچے کی گمشدگی کی اطلاع پرپولیس کی دوڑیں لگ گئیں ،چند گھنٹوں بعد ہی بچے کوبحفاظت تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقہ میں عبداللہ نامی 4سالہ بچہ گلی میں کھیلتے ہوئے اچانک لا پتہ ہوگیاجس پراس کے اہل خانہ نے فوری طور پرپولیس کواطلاع دے دی۔بچے کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری حرکت میں آگئی اورچند گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد بچے کوبحفاظت تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔