صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں تین افراد جاںبحق

رکشتہ ڈرائیور نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر پھندا لے لیا،ٹرالی کی ٹکر سے 30سالہ قاسم جاں بحق

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:51

لا ہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں تین افراد جاںبحق ہو گئے ۔داتا دربار کے علاقہ سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پے پہنچ کرلاش کواپنی تحویل میں لے کرپوسٹمارٹم کے لیے مردہ خاے منتقل کر دیا ۔پولیس نے بتایاکہ مقتول حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت نشہ کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

گڑھی شاہو کے علاقہ میں 30سالہ نوجوان کوسڑک عبور کرتے ہوئے ٹریکٹرٹرالی نے ٹکر ماردی جس سے وہ دم توڑ گیا ۔علامہ اقبال روڈ پرتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک عبور کرتے ہوئے 30سالہ قاسم کوٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔راہگیروں نے فرار ہوتے ہوئے ڈرائیور کوپکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا، زخمی کوتشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ در ج کرلیا۔ سبزہ زار کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور مبار ک نے مبینہ طو ر پر گھریلو حالات سے دلبرادشتہ ہوکر زندگی کاخاتمہ کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ پانچ بچوں کے باپ مبارک نامی شخص نے گھریلو حالات کیوجہ سے پریشان تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی ۔ورثاء نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :