ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ کے سالانہ انتخابات میں چوہدری مرتضی ورک صدر ،ریحانہ گھمن جنرل سیکرٹری منتخب

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:51

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء)ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ کے سالانہ انتخابات میں چوہدری مرتضی ورک صدر اور ریحانہ گھمن جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

صدر کے عہدے پر امیدوار مرتضی ورک نی682ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل مشتاق گادھی نے 515ووٹ حاصل کئے ۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر ریحانہ گھمن نی708جبکہ ان کے مد مقابل امجد علی بجاڑ نے 486ووٹ لیے۔کامیاب عہدیداروں کے حامیوں کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا۔