سینئرصحافی جاوید اقبال قریشی کے پھوپھی زاد بھائی شفیق الزمان دل کا دورہ

پڑنے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:50

اسلام آباد/وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) روزنامہ جہان پاکستان ،اسلام آباد کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جاوید اقبال قریشی کے پھوپھی زاد بھائی شفیق الزمان دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے،ہفتہ کو وہاڑی میں مرحوم کی نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کے بعد انہیں وہاڑی کے مرکزی قبرستان میں سپرخاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

روزنامہ جہان پاکستان ،اسلام آباد کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جاوید اقبال قریشی کو بیس روز میں دوسرا بڑا صدمہ پہنچا ہے قبل ازیں ان کے بھائی نامور صحافی و وہاڑی پریس کلب کے سابق صدر نوید اقبال قریشی ٹریفک حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے اور اب ان کے پھوپھی زاد بھائی شفیق الزمان دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :