چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے نئی مثال قائم کردی
تازہ ترین : 1

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے نئی مثال قائم کردی

چیف جسٹس کی وی آئی پی پروٹوکول کے بغیر بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر عام شہری کی طرح حاضری

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے نئی مثال قائم کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ہفتہ کووی آئی پی پروٹوکول کے بغیر بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر عام شہری کی طرح حاضری دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے وی آئی پی پروٹوکول کے بغیر بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر عام شہری کی طرح حاضری دے کر نئی مثال قائم کردی۔

اس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سڑکوں پر وی آئی پی مومنٹ کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلی افسران پیش ہوئے۔ آئی جی سندھ نے بیان دیا کہ وی آئی پی لوگوں کے لئے عارضی طور پر سڑکیں بند کی جاتی ہیں، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میں نے کبھی کہا کہ مجھے وی آئی پی پروٹوکول دیا جائی عدالت نے آئی جی سندھ کو دو منٹ سے زیادہ سڑکیں بلاک کرنے سے روک دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ یہ حکم صرف کراچی کے لئے نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے ہے، پورے ملک میں اس پر عملدرآمد کیا جائے جبکہ بلو بک کے مطابق عملدرآمد ہر گز نہ کیا جائے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 22:50:48
Chief Justice of Pakistan Mian Saqib Nisar set a new example The presence of Chief Justice of the VIP Justice without the common citizen on the funeral of Pakistani leader Mohammad Ali Jinnah without any founder

The Chief Justice of Pakistan Mian Saqib Nisar presented an appearance on the occasion of Saturday's Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah's visit to Kuwait IP-Protocol. According to details, the Chief Justice of Pakistan Mian Saqib Nisar, without the foundations of the VIP protocol. Pakistan's leader, Mohammad Ali Jinnah made a new example by giving a present like a general citizen

Related : Pakistan, Chief Justice, Muhammad Ali Jinnah