عارف والبار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، فرینڈز گروپ نے میدان مارلیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:50

عارفوالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) بار ایسوسی ایشن عارفوالا کے سالانہ انتخابات8 201میں فرینڈز گروپ نے میدان مارلیا ۔فرینڈز گروپ کے امیدوار برائے صدارت ظفراقبال بھٹی نی225 ووٹ حاصل کئے جبکہ مخالف پروفیشنل گروپ کے امیدوار میاں مراد علی بھٹی کو218 ووٹ ملے ۔

(جاری ہے)

، فرینڈز گروپ کے امیدوار برائے نائب صدر غفار خاں رتھ کو234 جبکہ مخالف سید مشتاق احمد شاہ کو209 ووٹ ملے،جنرل سیکرٹری چوہدری شبیرعامر نی240 ووٹ جبکہ میاںمقصود احمد چھینہ نی203 ووٹ حاصل کئے۔

جوائنٹ سیکرٹری شفقت حبیب باجوہ نی240 ووٹ جبکہ رانا قیصر عباس نی203ووٹ حاصل کئے،فرینڈ گروپ کے امیدوار برائے لائبریری سیکرٹری عبدالواحد گورایہ اور پروفیشنل گروپ کے فنانس سیکرٹری نذیر احمد وٹوبھی کامیاب ہوگئے ۔