ڈسٹرکٹ بارخانیوال کے انتخابات،محمد اجمل بھٹہ صدر منتخب ہوگئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:50

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے الیکشن سال 2018-19کے نتائج کے مطابق محمد اجمل بھٹہ ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جبکہ چوہدری محمد کلیم ارشد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ محمد اجمل بھٹہ نی320جبکہ انکے مد مقابل وزیر اقبال نیازی نی202ووٹ حاصل کیے 2ووٹ مسترد ہوئے۔جنرل سیکرٹری کے عہدے پر چوہدری محمد کلیم ارشد نی298جبکہ انکے مدمقابل چوہدری محمد ہارون نی222ووٹ حا صل کیے۔

(جاری ہے)

ننائب صدر کے لیے سید تجمل رضا شاہ نی292جبکہ ان کے مد مقابل مبشر امین نے 209ووٹ حاصل کیے جبکہ 23ووٹ مسترد ہوئے ،جوائنٹ سیکرٹری کے لیے ملک حبیب خاور اعوان نی261جبکہ ان کے مد مقابل چوہدری عمران رسول نے 256ووٹ حاصل کیے جبکہ7ووٹ مسترد ہوئے ۔لائبریری سیکرٹری کے لیے چوہدری محمد جمیل چوہان 290جبکہ ان کے مد مقابل اعجاز فرید مرالی نی223ووٹ حاصل کییجبکہ 11ووٹ مسترد ہوئے فنانس سیکرٹری کے لیے محمد افضل ہمدانی نے 320جبکہ انکے مدمقابل رانا شکیل نی195ووٹ حاصل کیے 9ووٹ مسترد ہوئے ۔چئیرمین الیکشن بورڈ کے فرائض رانا مظہر نے سرانجام دئیے۔اور الیکشن انتہائی پر امن طریقے سے منعقد ہوئے۔