پولیو مہم کاکل سے شروع ہوگی

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:50

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈر کوآرٹر ہسپتال میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقدہوئی۔تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر محمد ارشد ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پولیو کی اس قومی مہم میں محکمہ صحت کی 12سو 35ٹیمیں جن میں لیڈی ہیلتھ ورکرز، محکمہ صحت کا عملہ اور دیگر سرکاری محکموں کا عملہ شامل ہے جو گھر گھر جاکر پانچ سال کی عمر کے بچوںکو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔

یہ ٹیمیںتمام سکولوں کے بچوںاورضلع بھر کے ہر ہسپتال اورڈسپنسری ،بس اسٹینڈ،ریلوے اسٹیشن اورٹال پلاز پر تین دن 15تا17اور 15جنوری 2018کو بھی صبح آٹھ بجے شام پانچ بجے تک پولیو کی ٹیمیں موجودرہیں گی۔ریلوے اسٹیشن پر ٹیمیں ان دنوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کریں گی۔

(جاری ہے)

انہو ںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں اورعمر بھر کی معذوری سے نجات دلا ئیں۔

انہوںنے کہاکہ اگر کسی وجہ سے پولیو ٹیمیں آپ کے گھر نہ پہنچ سکیں تو اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے مراکز یا بنیادی صحت مراکز سے پو لیو ویکسین کے قطرے ضرور پلاوائیں۔انہوںنے کہاکہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں سے متعلقہ معلومات وشکایات کے لیے پولیو کنٹرول رو م ڈی سی او آفس میں قائم ہے۔اور درج ذیل نمبروں 065-9200147،065-9200148نمبروں پر کال کی جاسکتی ہے۔ڈاکٹر محمد اشدملک نے مزید کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہرشہری اپنی قومی ذمہ داری پوری کرے ۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر منظور احمد چانڈیو، اے سی خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی اورڈاکٹر ابرا ر اقبال نے بھی پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اس قومی مہم کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :