حضرت شاہ رکن الدین عالم کا704واں سالانہ عرس 22جنوری کو ہوگا

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:49

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) برصغیر پاک و ہند کی ممتاز روحانی شخصیت حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ کا 704واں سالانہ عرس 22تا24جنوری 2018کو منعقد ہوگا۔ سالانہ عرس میں ملک بھر سے زائرین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ کے مطابق اس مرتبہ زائرین کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے تاکہ انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ضلعی حکومت کے تمام محکمے اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے تیار ہیں۔