سیزنل انفلوا ئزا پر قا بو پا نے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کئے جا رہے ہیں۔کمشنرملتان

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:49

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) کمشنر ملتا ن ڈو یژ ن بلا ل احمد بٹ نے کہا ہے کہ سیزنل انفلوا ئزا پر قا بو پا نے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کئے جا رہے ہیں شہر یو ں میں اس مو ذ ی مر ض کے خلاف آ گا ہی مہم شر وع کر دی گئی ہے ۔احتیاطی تدابیر اس مر ض کی روک تھا م کا بڑا علا ج ہے ۔تما م اضلاع کی انتظا میہ الر ٹ ہیں ۔

ہما ری کو شش ہے کہ اس بیما ری کے خا تمے کیلئے مشتر کہ اقدا ما ت کئے جا ئیں اورتما م اضلاع ایک ہی پیج پر ہو ں۔ انہو ں نے ان خیالا ت کا اظہا ر سیزنل انفلوائز ا کی رو ک تھا م کیلئے ملتا ن ڈو یژ ن ،ڈ یر ہ غازیخان اور مظفر گڑ ھ کے چیف ایگز یکٹیو آفیسرز ہیلتھ اتھا رٹیز اور متعلقہ افسرا ن کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کمشنر ملتان ڈو یژ ن بلا ل احمد بٹ نے مزید کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدا یت کے مطا بق اس موذی مر ض کے مو ئثر علاج کیلئے مشتر کہ لائحہ عمل ہما ری تر جیح ہو نی چا ہیے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام ڈسٹر کٹ انتظا میہ کے مابین را بطے اور میٹنگز ہو نی چاہیں ۔ میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ گورنمنٹ شہبا ز شریف ڈسٹر کٹ ہسپتا ل ملتا ن ڈا کٹر زاہد اختر نے کہا کہ اس مر ض پر قا بو پا نے کیلئے مشتر کہ کو ششیں قابل ستائش ہیں ۔شہر ی اس مر ض کے خلا ف حکومتی پیغام دیگر لوگو ں تک پہنچا ئیں اور احتیا طی تد ابیر عام کر یں ۔اجلاس میںوائس چانسلر نشتر میڈ یکل یونیورسٹی ڈا کٹر ظفر حسین تنویر ،ایم ایس نشتر ہسپتا ل ،ڈا کٹر عبدالر حمن قر یشی ،ڈا کٹر علی مہد ی ،ڈا کٹر عطا ء الر حمن ،ڈاکٹر عرفان ودیگر متعلقہ افسرا ن بھی موجود تھے