ْڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازی خان کے انتخابات،ندیم اقبال غوث صدراوربلال گوپانگ جنرل سیکرٹری منتخب

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:49

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2018 میں ندیم اقبال غوث صدر منتخب ہوگئے جبکہ بلال گوپانگ جنرل سیکرٹری بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن آج بار روم میں منعقد ہوئے جس میں وکلاء نے ا پنا حق رائے دہی استعمال ۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر ندیم اقبال غوث نے 306ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل یاسر کھوسہ کو 295ووٹ ملے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر بلال گوپانگ نے 395ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل عدنان کھوسہ 313ووٹ حاصل کرسکے۔نائب صدر کی نشست پر زبیر ہمدانی اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر محمد عمران کامیاب ہوئے۔