گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گکھڑ کے طلباء کی قصور میں بچی کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:48

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) قصور میں7سالہ کمسن زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف مذمت اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گکھڑ کے طلبا ء نے ریلی نکالی اور روڈ پر آکر قاتل کو گرفتار کرنے اور سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا پروفیسر اور طلباء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصور میں مسلسل 12بچیوں کا زیادتی کے بعد قتل حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور پولیس نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر کے 2مظاہرین کو قتل کر کے معاملہ کو اور سنگین بنا دیا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ اورتمام لوگوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :