قصور زیادتی کیس؛ زینب کے گھر کے اطراف میں رہائش پذیر تمام افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 21:52

قصور زیادتی کیس؛ زینب کے گھر کے اطراف میں رہائش پذیر تمام افراد کا ڈی ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء) :قصور زیادتی کیس کی تحقیقات تیز کرتے ہوئے کمسن زینب کے گھر کے اطراف میں رہائش پذیر تمام افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔فرانزک وین بھی قصور طلب کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور زیادتی کیس کی تحقیقات تیز کرتے ہوئے کمسن زینب کے گھر کے اطراف میں رہائش پذیر تمام افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔اب تک 34 افراد کے ڈی این اے سیمپل حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ اب علاقے کے تمام افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ہر روز 50سے 100لوگوں کے ڈی این اے سیمپل اکٹھے کئیے جائیں گے ۔سیمپل اکٹھے کرنے کے لیے 10ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جبکہ اس عمل کو جلدی مکمل کرنے کے لیے فرانزک وین بھی قصور طلب کر لی گئی ہے۔