پاکستان افغانستان میں پائیدار امن چاہتا ہے، خرم دستگیر خان

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:41

پاکستان افغانستان میں پائیدار امن چاہتا ہے، خرم دستگیر خان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) وزیر دفاع انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوا یک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن برقرار رکھنے کے پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مقاصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر امریکہ اس علاقے میں اپنے مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے کام نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :