نوازشریف نے گزشتہ چالیس پچاس سال کا حساب دیا ،پاکستان کے منتخب وزیراعظم کو گھر ..
تازہ ترین : 1

نوازشریف نے گزشتہ چالیس پچاس سال کا حساب دیا ،پاکستان کے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجنے کیلئے ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ،

نوازشریف پر تنقید اس وقت کی جائے جب کوئی اس کے معیار کا ترقیاتی کام کرے ،سوہان انٹر چینج اسلام آباد ہائی وے توسیع منصوبے کا حصہ ہے، یہ منصوبہ 74 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا،زیرو پوائنٹ سے ائر پورٹ تک سگنل فری کوریڈور قائم ہو گیا،اس میں مزید توسیع کی جائے گی ،عوامی سہولت کے منصوبے خلوص نیت سے مکمل کئے،ہمارے منصوبوں کو شعبدہ بازی کہا گیا ،لاہور میں میٹرو کی بدولت روزانہ ڈیڑھ کروڑ لوگ سفر کرتے ہیں ، وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا سوہان انٹرچینج کی افتتاحی تقریب سے خطاب

نوازشریف نے گزشتہ چالیس پچاس سال کا حساب دیا ،پاکستان کے منتخب وزیراعظم ..
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف پر تنقید اس وقت کریں جب ہمارے معیار کے ترقیاتی کام کریں،نوازشریف نے گزشتہ چالیس پچاس سال کا حساب دیاہے ،پاکستان کے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجنے کے لئے ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی،ملک میں کھربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

وہ ہفتہ کو سوہان انٹر چینج کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔گزشتہ روز ہفتہ کو وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلا م آباد ہائی وے پر سوہان انٹر چینج کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 74 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہواہے جبکہ زیرو پوائنٹ سے ائر پورٹ تک سگنل فری کوریڈور قائم ہو گیاہے اور اس میں مزید توسیع کی جائے گی ۔

عوامی سہولت کے منصوبے خلوص نیت سے مکمل کیئے ہیں۔ ہمارے منصوبوں کو شعبدہ بازی کہا گیا۔لاہور میں میٹرو کی بدولت روزانہ ڈیڑھ کروڑ لوگ سفر کرتے ہیں۔ نوازشریف کے اکاؤنٹ میں نہ آنے والے پیسے اس کا اثاثہ نہیں۔پاکستان کے دشمنوں کو پاکستان پر ہنسنے کا موقع ملا۔ نوازشریف نے وعدے کی تکمیل کی اور ملک سے اندھیرے ختم کیا نوازشریف نے انصاف کے لئے عدلیہ کو بحال کرایا۔ سانحہ قصوار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زینب کیس میں ایک مانیٹرنگ جج بٹھایا جائے اورکیس کا فیصلہ تین ماہ میں کیا جائے۔زینب کیس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ ملزم کو مثالی سزا دی جائے۔ ڈاکٹرپاکستان کو بنانے کے لئے بروقت انصاف اشد ضروری ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 22:39:24

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Nawaz Sharif has calculated forty and five years, corruption could not prove to be a rupee for sending the elected Prime Minister to home, criticism should be criticized at the time when anyone develops its quality development, Sohan Interchange Islamabad High The project is part of the expansion project, this project is completed at a cost of Rs 74 crore, the signal-free corridor has been set up from Zero Point to the airport, it will be extended further, the public facility plans are completed with sincerity. Projects have been called charity, due to the metro in Lahore every day, a half-million people travel, Addressing the opening ceremony of Sohan Interchange of Minister of State for Dr Tariq Fazl Chaudhary

Minister of State for Education, Dr. Tariq Fazl Chaudhary has said that criticize Nawaz when the quality of our quality is done, Nawaz Sharif has calculated forty and five years, proved to be a rupee of rupees for sending home to the elected Prime Minister. There is no progress in the country, development schemes in the country are under progress

Related : Pakistan, Lahore, Nawaz Sharif, Corruption, Prime Minister, Metro, Doctor, Air Port