حکومت نے توانائی بحران پر قابو پا لیا ، گیس کی وافر پیداوار توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناگزیر ہے ،

ماڑی پیٹرولیم توانائی کے شعبے میں اہم کردارادا کررہی ہے ، اس نے اہداف کا حصول ہمیشہ بروقت یقینی بنایا ، انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:39

حکومت نے توانائی بحران پر قابو پا لیا ، گیس کی وافر پیداوار توانائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے توانائی بحران پر قابو پا لیا ، گیس کی وافر پیداوار توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناگزیر ہے ، ماڑی پیٹرولیم توانائی کے شعبے میں اہم کردارادا کررہی ہے ، ماڑی پیٹرولیم نے اہداف کا حصول ہمیشہ بروقت یقینی بنایا ، اس کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

وہ ہفتہ کو تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ماڑی پیٹرولیم کو آئل کمپنیز میں امتیاز حاصل ہے ، ماڑی پیٹرولیم نے ہمیشہ اہداف کا بروقت حصول یقینی بنایا اور توانائی کے شعبے میں اہم کردارادا کر رہی ہے ، موجودہ حکومت نے توانائی بحران پر قابو پا یا۔انہوں نے کہا کہ گیس کی وافر دستیابی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناگزیر ہے ،گیس کی موجودہ پیداوار ملکی توانائی ضروریات کا نصف پورا کر رہی ہے ، شیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماڑی پیٹرولیم کی انتطامیہ کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔