کے ایم سی کی45ریسکیو ورکرز کو مستقل کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف توہین عدالت کی فوری سماعت کی درخواست منظور

جنوری کو سیکریٹری بلدیات میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی اور دیگر کو پیش ہونے کا نوٹس جاری

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) کے ایم سی کی45ریسکیو ورکرز کو مستقل کرنے کے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر سیکریٹری بلدیات ،میٹروپولیٹن کمشنر اوردیگر کے خلاف سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ کی جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر توہین عدالت کی فوری سماعت کی درخواست پر جسٹس عمر سیال اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل ڈویثرن بینچ نے سیکریٹری بلدیات ،میٹروپولیٹن کمشنر ،سینئر ڈائریکٹر HRM،سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کو22جنوری تک مستقل کرنے کی کاروائی نہ کرنے پر جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے اپریل 2017کو45ریسکیو ورکرز کو90روز میں مستقل کرنے کا حکم دیا تھا ۔جس پر جولائی 2017ء پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔عدالت نے سماعت22جنوری تک ملتوی کردی ۔سماعت کے موقع پر لیگل ایڈوائزر کے ایم سی ،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ ،ندیم شیخ ایڈوکیٹ ،شعاع النبی ایڈوکیٹ ،سیدذوالفقارشاہ اور ریسکیو ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :