․بلوچستان کی ایک کروڑ 23لاکھ آبادی کے نمائندے وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے انتخابات میں 544ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:36

․بلوچستان کی ایک کروڑ 23لاکھ آبادی کے نمائندے وزیر اعلی میر عبدالقدوس ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 2013ء کے عام انتخابات میںحلقہ PB-41 ضلع آواران سے 544ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی تھی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی ایک کروڑ 23 لاکھ آبادی کے نمائندے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 2013ء کے انتخابات میں 544ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی انکے مقابلے میں نیشنل پارٹی کے امیدوار میر حیدرعلی محمد حسنی نے 95ووٹ لئے تھے جبکہ آواران میںاس وقت رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 57656 تھی جس میں سے 683ووٹ کاسٹ ہوئے تھے جن میں سے 672تسلیم جبکہ 11ووٹ مسترد ہوئے تھے واضح رہے کہ 2013ء میں ضلع آواران بلوچستان کے امن وامان کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ تھا اوراس علاقے میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹ کاسٹ کرنے پردھمکیاںاور مختلف علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے تھے انتخابی مہم کے دوران مختلف امیدواروں پر حملے بھی کئے گئے جس کی وجہ سے علاقے میں ووٹرکی شرح انتہائی کم رہی تھی ۔