وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کراچی کو ہمیشہ نظر انداز کیا،حافظ نعیم الرحمن

ہفتہ 13 جنوری 2018 21:52

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کراچی کو ہمیشہ نظر انداز کیا،حافظ نعیم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کو مخلص ،اہل اور دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے،ملک کے سب سے بڑے اور ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر کے مسائل بھی بے شمار ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کراچی کو ہمیشہ نظر انداز کی اور بد قسمتی سے کراچی کی منتخب قیادت نے بھی عوام کو مایوس کیا،جماعت اسلامی کو شہر میں جب بھی مو قع ملا عوام کی مثالی خدمت کی گئی اور تعمیر وترقی کے جو کام عبد الستار افغانی اور نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے دور میں ہو ئے وہ کسی اور دور میں نہیں ہو ئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں ضلع سوات کی تحصیل کبل کے ناظم حاجی رحمت علی کی قیادت میں مختلف پارٹیوں سے وابستہ بلدیاتی نمائندوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے حافظ نعیم الرحمن اور جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور کراچی میں صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی مسائل اور مختلف امور پر تبال? خیال کیا۔

ناظم تحصیل کبل حاجی رحمت علی نے تحصیل کبل کے بار ے میں اپنی ٹیم کی کوششوں اور کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے کام کے طریق? کار کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ہم نے اپنی تحصیل میں ایک مثالی نظام وضع کیا ہے۔ تحصیل میں مختلف پارٹیوں سے وابستہ نمائندے کامیاب ہوئے ہیں اور ہمارے درمیان بھر پور ہم آہنگی قائم ہے ،ہم عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں۔

وفد میں تحصیل کونسلرز ریاض احمد ،نصر اللہ خان ،ڈاکٹر نصر اللہ ،رفیع اللہ ،سراج احمد خان ،فضل رحیم ،جان زادہ ،محمد زادہ اور دیگر شامل تھے۔ملاقات میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹری و شہری و بلدیاتی امور کے نگراں سیف الدین ایڈوکیٹ ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :