آئی جی سندھ نے ایس ایچ او صدر کو محکمہ پولیس کے ملازمین کے علاج معالجے کیلئے فوکل پرسن نامزد کردیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:33

آئی جی سندھ نے ایس ایچ او صدر کو محکمہ پولیس کے ملازمین کے علاج معالجے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جناح ہسپتال کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر/ہسپتال نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکلر ڈیزیز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ڈیزیز میں محکمہ پولیس کے انڈوراورآؤٹ ڈور مریضوں کے علاج معالجے اور دیکھ بھال کے لیئے انسپکٹر پیر شبیر حیدر کو جوکہ ایس ایچ او صدر تھے فوکل پرسن/ویلفیئر پولیس آفیسر نامزد کرتے ہوئے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے، آئی جی سندھ نے تمام پولیس افسران اور جوانوں ذریعہ اعلامیہ اطلاع دی ہے کہ مریضوں کی ہسپتال میں ایمرجینسی کیئر کے حوالے سے فوکل پرسن/ویلفیئر آفیسر سے موبائل نمبر03002248888 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :