مراد علی شاہ تنخواہ تو عوامی فنڈ سے لیتے ہیں مگر نوکری آصف اور بلاول زرداری کی کرتے ہیں، لیاقت علی جتوئی

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:33

مراد علی شاہ تنخواہ تو عوامی فنڈ سے لیتے ہیں مگر نوکری آصف اور بلاول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ و مرکزی رہنمائ پاکستان تحریک انصاف لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ مراد علی شاہ پر انڈین فلموں کا اثر زیادہ ہوگیا ہے ،مراد علی شاہ بلاول بھٹو کو بتائیں کے سیہون میں جب دھماکہ ہوا تو میرے شہر میں ایک ایمبولینس تک موجود نہیں تھی ،لوگ تڑپ رہے تھے ،وزیراعلیٰ کا دادو ہسپتال کا دورہ صرف فوٹو سیشن ہی تھا ،ایک پیسے کا بجٹ یا کوئی اعلان اپگریڈ کرنے کیلئے نہیں کیا گیا دادو میں 400بیڈز پر مشتمل اسپتال ابھی تک سندھ حکومت کی توجہ کا طلبگار ہے ،سی ایم کو وہاں بھی وزٹ کرنا چاہیے تھا ،دادو میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ ہمارے دور میں ہوئے ، پیپلزپارٹی نے اقتدار میں آتے ہی عوامی منصوبے بند کردیے ہیں ،گورک ہل اسٹیشن پر قبضہ کرلیا گیا ہے اور مقامی پیپلزپارٹی کے رہنمائ کے کہنے پر پلاٹس بیچے جارہے ہیں ،گورک پر بجلی پانی سمیت تمام منصوبے ہمارے دور میں مکمل ہوئے اس کے بعد ایک پیسے کا کام بھی پیپلزپارٹی کے دور میں نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ہفتے کو لیاقت جتوئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ عمران خان پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ،مراد علی شاہ پہلے عوام کو اپنی دس سالا حکومت کی کارکردگی بتائیں ،مراد علی شاہ سندھ کے فلاپ اور نااہل وزیراعلیٰ ثابت ہوچکے ہیں جن کا رموٹ کنٹرول بلاول ہاؤس سے چلتا ہے ، مگر نوکری آصف اور بلاول زرداری کی کرتے ہیں ،سندھ میں کوئی ایک ایسی اسپتال نہیں جہاں لوگ علاج کراسکیں میونسپل سے لیکر اسپتالوں میں زرداری کے جیالوں کو بھرتی کردیا گیا ہے جو لوگوں کی خدمت کی بجائ زرداری خدمت میں مگن ہیں ، عمران خان ان کرپشن اور ظلم کے بتوں کو توڑنے کی جدوجہد کررہے ہیں جس میں سندھ کی عوام کا کلیدی کردار ہے۔