جرمنی میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 8 رکنی گروہ کو گرفتار

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:33

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) جرمنی میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 8 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن پولیس نے ملک کے جنوبی علاقے بیدن ورتمبرگ سے ایک کارروائی کے دوران بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گروہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک 9 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایک سوئس شہری، ایک ہسپانوی (اسپینش)، ایک جرمن فوج کا اہلکار اور ایک 47 سالہ خاتون بھی شامل ہے۔ اس گروپ کا ایک آن لائن نیٹ ورک تھا جسے اس گھناؤنے جرم کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :