قصورجیسے واقعات کی روک تھام کے لیے علماء کرام ،سول سوسائٹی اور میڈیا سمیت سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:27

قصورجیسے واقعات کی روک تھام کے لیے علماء کرام ،سول سوسائٹی اور میڈیا ..
مریدکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ قصورجیسے واقعات کی روک تھام کے لیے علماء کرام ،سول سوسائٹی ،سماجی ،وفاوقی شخصیات اور میڈیا سمیت سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے گی واقعہ رونماہونے کے بعد ورثا اور شہریوں کوصبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے غصے میں توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانا ملک و قوم کا نقصان ہے حکومت ظالم کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

میڈیا کے نمائندوں سے قصور واقعہ پر زینب کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زینب کے قتل و زیادتی کے ملزمان کوعبرت کا نشان بنا یا جائے گا ۔پنجاب حکومت انشا ء اللہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین بلدیہ مریدکے شیخ شبیر احمد ،وائس چیئرمین رانا ماجد نواز،چیئرمین یونین کونسل نون چوہدری ارشد وک ، کوار ڈینیٹر 132ملک ندیم محمود چوہان اور سید اعجاز الحسن شیرازی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کے لیے قانون سازی کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا ۔ننھے منے معصوم بچے ہمارے ملک کا سرمایا ہے ان کی حفاظت کے لیے حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے جس کو مزید بہتر بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ سکیورٹی اداروں اورپولیس کے گشت کے نظام کوبہتر بنانے کے لیے ٹھو س حکمت عملی اختیا ر کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :