واہ کینٹ،کارکن الیکشن کی تیاری کریں،قیاس آرائیوں کی سیاست دفن ہو چکی ہے،چوہدری نثار

عوام کو نان ایشو میں الجایا جا رہا ہے جس سے قوم کا وقت برباد ہو رہا ہے،قبضہ گروپوں کی کبھی حمایت کی نہ کرونگا،خطاب

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:27

واہ کینٹ،کارکن الیکشن کی تیاری کریں،قیاس آرائیوں کی سیاست دفن ہو ..
واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) کارکن الیکشن کی تیاری کریں،قیاس آرائیوں کی سیاست دفن ہو چکی ہے عوام کی خدمت کرنے والے ہی کامیاب ہونگے سیاست پارٹیاں بدلنے کا نام نہیں عوام کی خدمت کا نام ہے ،میں چوروں لٹیروں کا نمائندہ نہیں محنت کشوں مزدوروں کا ہو اگر سچ بات کہنا جرم ہے تو یہ جرم کرتا رہونگا ڈر رب کی ذات کا ہے قبضہ گروپوں کی کبھی حمایت کی نہ کرونگا ،ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ،چوہدری نثار علی خان قومی سیاست میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں کسی قبضہ گروپ کا سربراہ ہو نا کبھی ظالم کا ساتھ دیا حق بات کرونگا چاہے اس کے جو مرضی نتائج ہو ں جھوٹ خمیر میں شامل نہی اس لیے کچھ لوگوں کو میرے سچ کی وجہ سے ناراض ہوتے ہیں ان کے لیے پیغام ہے کہ میں مزدوروں اور محنت کشوں کا نما،ْندہ ہوں ان خیالات کا اظہار چوہدری نثار علی خان نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہاں کے عوام کو نان ایشو میں الجایا جا رہا ہے جس سے قوم کا وقت برباد ہو رہا ہے ،چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ، کارکن الیکشن کی تیاری کریں،قیاس آرائیوں کی سیاست دفن ہو چکی ہے عوام کی خدمت کرنے والے ہی کامیاب ہونگے سیاست پارٹیاں بدلنے کا نام نہیں عوام کی خدمت کا نام ہے ،میں چوروں لٹیروں کا نمائندہ نہیں محنت کشوں مزدوروں کا ہو اگر سچ بات کہنا جرم ہے تو یہ جرم کرتا رہونگا ڈر رب کی ذات کا ہے قبضہ گروپوں کی کبھی حمایت کی نہ کرونگا ،ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ،