بحیثیت قوم نیوزی لینڈ کیخلاف کلین سوئپ کی شکست سے نہیں، بلکہ زینب کو انصاف نہ دے پاکر ہم ناکام ہوں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 20:58

بحیثیت قوم نیوزی لینڈ کیخلاف کلین سوئپ کی شکست سے نہیں، بلکہ زینب کو ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13جنوری 2018ء ):لیجنڈری سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار یونس نے زینب واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم زینب کو انصاف نہ دے سکے تو ہم ناکام قوم ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق قصور میں کمسن بچی کے ساتتھ زیادتی کے بعد قتل کی واردات نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا۔اس حوالے سے مختلف سیاسی و سماجی رہنماوں کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مایہ ناز سابق کرکٹر وقار یونس نے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ میں گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نیوزی لینڈ کے مقابلے میں 0-5سے ہار بھی جائیں تو ہم ناکام قوم نہیں ہوں گے البتہ اگر ہم زینب اور اسکے خاندان کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہے تو یہ ہماری مکمل ناکامی ہو گی۔اس موقع پر وقار یونس نے زینب کے لیے انصاف کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور ملزمان کو پھانسی دینے کا بھی مطالبہ کیا۔