درآمد ت و برآمدات میں بڑھتے ہوئے فرق پر قابو پانے کیلئے بجلی اور گیس کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا۔ شبیر حسین چاولہ

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:22

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے کہا ہے کہ درآمد ت و برآمدات میں بڑھتے ہوئے فرق پر قابو پانے کیلئے بجلی اور گیس کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے نرخوں کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ علاقائی سطح پر بھی مسابقت کی پوزیشن میں لانا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں فیصل آباد کی مختلف ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو پاکستانی برآمدات میں کلیدی حیثیت حاصل ہے مگر توانائی بحران اور حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل کا پورا شعبہ تنزلی کا شکار رہا۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی طرف سے مسلسل شور مچانے کے بعد حکومت نے اس شعبہ کو ریلیف دینے کا سلسلہ شروع کیا جس سے برآمدات میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات میںفرق کو کم کرنے کیلئے ٹیکسٹائل فوکسڈ پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ کو دیئے جانے والے بجلی کے بی ۔ٹو ،بی ۔تھری اور بی فور کنکشنوں پر بجلی کے رعائتی ٹیرف کا اطلاق کیا جائے۔ مزید برآں ان کیلئے بجلی کسی بھی صورت میں 7 روپے فی یونٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے تا کہ ہماری پیداواری لاگت کم ہو سکے اور ہم اپنے علاقائی حریف تجارتی ممالک کی مصنوعات کا مقابلہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :