ریحام خان کا زینب کے والدین سے اظہار تعزیت

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:21

ریحام خان کا زینب کے والدین سے اظہار تعزیت
قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی زینب کے گھر پہنچ کر والدین سے اظہار تعزیت کیا اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ قصور میں 12 اغواء و زیادتی قتل کے افسوسناک واقع ہوچکے ہیں اس سے پہلے 2015میں بھی جنسی سکینڈل سامنے آچکا ہے چار دن پہلے بچی کی نعش ملی تو ہم نے میڈیا پر دیکھا تو باربار یہ سوچا کہ یہ واقع سچ نہ ہو اور یہ پرانی خبر ہو اور میں کل رات ہی لندن سے واپس آکر سیدھا قصور زینب کے والدین سے تعزیت کیلئے آئی ہو ںیہ اچھی بات ہے کہ میڈیا ایسے واقعات کو کوریج دے رہا ہے مگر یہ افسوس کی بات ہے کہ ہمیں باربار اپنے بچوں کی نعشیں دیکھنا پڑرہی ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کر تی ہوں کہ جتنی جلدی میٹرو بنائی ہے اس سے بھی جلدی معصوم زینب کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :