میری آمد و رفت کے دوران پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے ،ٹریفک روانی میں خلل پیدا نہ ہونے دیاجائے ،وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:19

میری آمد و رفت کے دوران پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے ،ٹریفک روانی میں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے ہدایت کی ہے کہ ان کی آمد و رفت کے دوران پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے اور ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا نہ ہونے دیاجائے تاکہ عوام کو مشکلات اورمسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی ہے انتہائی ناگزیر صورتحال کے علاوہ ان کی آمد و رفت کے دوران ٹریفک کے نظام کو کسی صورت متاثر نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :