وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس کے اعزاز میں میر ظفر اللہ زہری کی جانب سے عشائیہ

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:19

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس کے اعزاز میں میر ظفر اللہ زہری کی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکے اعزاز میں بی این پی عوامی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر ظفر اللہ زہری کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

نومنتخب صوبائی وزراء ، اپوزیشن رہنما مولانا عبدالواسع ، اراکین صوبائی اسمبلی، بی این پی عوامی کے رہنماء سیدا حسان شاہ، میر اصغر رند، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء میر صادق عمرانی سمیت سیاسی قائدین اور کارکنان نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر میزبان کی جانب سے مہمانوں کو روایتی تحائف پیش کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :