فاٹاتک سپریم کورٹ،ہائیکورٹ کی رسائی پر، نواز شریف کی مبارکباد

قبائلی عوام کو آئینی،قانونی،جمہوری حقوق کی فراہمی کادورمبارک ہو،فاٹاکے عوام کادیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے ،نواز شریف

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:12

فاٹاتک سپریم کورٹ،ہائیکورٹ کی رسائی پر، نواز شریف کی مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے فاٹاتک سپریم کورٹ،ہائیکورٹ کی رسائی پرقوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی عوام کو آئینی،قانونی،جمہوری حقوق کی فراہمی کادورمبارک ہو،آئین پاکستان کے دائرہ میں شمولیت سے فاٹاکے عوام کادیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے ، فاٹاعوام کی محرومیوں کے خاتمے کی بنیادرکھ دی،انکے زخموں پرمرہم رکھیں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نے قبائیلی عوام کو مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ فاٹاعوام کے حقوق کی بحالی کے کارنامے پرتمام سیاسی جماعتوں اور فریقین کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پاکستان کی تعمیر،خوشحالی،سلامتی قومی فرض ہے،سب کوملکرکام کرناہوگا، سات دہائیوں تک فاٹاعوام ظلم کی چکی میں پستے رہے ،قائداعظم کی جماعت کو یہ ظلم ختم کرنے کا اعزازملا۔ نواز شریف نے کہا کہ فاٹاسے کراچی تک پاکستان کوخوشحال،ترقی یافتہ،محفوظ دیکھنا سب سے بڑی آرزوہے،ناانصافی کسی خطے کے عوام کے ساتھ ہو، نواز شریف کو قبول نہیں،فاٹا سمیت پورے پاکستان سے کیے تمام وعدے پورے کردکھائے ہیں ، میری زندگی کا سکھ چین قوم کی ترقی اور خوشحالی ہے۔