بھارتی آرمی چیف کا بیان بچگانہ ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے

بھارت اگر ہمارا حوصلہ دیکھنا چاہتا ہے تو آزما کے دیکھ لے، مگر یاد رکھے کہ پاکستان کے پاس بھی مستند جوہری اثاثے موجود ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور باجوہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جنوری 2018 20:32

بھارتی آرمی چیف کا بیان بچگانہ ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری 2018ء) ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے دھمکی آمیز بیان کو بچگانہ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کیخلاف بھارتی آرمی چیف نے دھمکی آمیز بیان پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل آصف غفور کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان بچگانہ ہے۔

پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔ بھارتی آرمی چیف کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ ان کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ پاک فوج ایک ذمہ دار ادارہ ہے، جبکہ ایک ذمہ دار شخص کا غیر ذمہ دارانہ بیان مسترد کرتے ہیں۔ بھارت اگر ہمارا حوصلہ دیکھنا چاہتا ہے تو آزما کے دیکھ لے۔ مگر یاد رکھے کہ پاکستان کے پاس بھی مستند جوہری اثاثے موجود ہیں۔