Live Updates

قصور واقعے پر عائشہ گلا لئی کا عمران خان کو نشانہ بنانا عوام نے رد کر دیا

عائشہ گلا لئی عمران خان سےسیاسی نہیں بلکہ ذاتی عناد رکھتی ہیں،یہ بے ہودہ باتیں ہیں،عوام نے عائشہ گلالئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 20:20

قصور واقعے پر عائشہ گلا لئی کا عمران خان کو نشانہ بنانا عوام نے رد کر ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13جنوری 2018ء ) :قصور واقعے پر عائشہ گلا لئی کا عمران خان کو نشانہ بنانا عوام نے رد کر دیا۔ عائشہ گلا لئی عمران خان سےسیاسی نہیں بلکہ ذاتی عناد رکھتی ہیں،یہ بے ہودہ باتیں ہیں،عوام نے عائشہ گلالئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلا لئی نے قصور واقعے پر بھی عمران خان کو نہ بخشا انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ قصور جیسے واقعات سیاستدانوں کی بد کرداری کا نتیجہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی کا تنا قد نہیں کہ میں انکے بیانات پر تبصرہ کروں اور نہ انکی اتنی حیثیت ہے۔دوسری جانب عوام نے بھی عائشہ گلا لئی کے بیانات کو رد کر دیا ۔اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی عمران خان سےسیاسی نہیں بلکہ ذاتی عناد رکھتی ہیں۔ان کے بیانات عقل سے فارغ ہیں۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں حکومت شہباز شریف کی ہے ایسے میں عمران خان کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ایک شہری نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ عائشہ گلا لئی بک گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :