سہ ملکی ون ڈے سیریز، پورٹرفیلڈ اور بلبرائن کی شاندار سنچریاں، آئرلینڈ نے یو اے ای کو 67 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، پورٹرفیلڈ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 13 جنوری 2018 21:38

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں ولیم پورٹرفیلڈ اور بلبرائن کی شاندار سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 67 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، یو اے ای کی ٹیم 301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بنا کر آ ئوٹ ہو گئی، پورٹر فیلڈ نے 139 اور بلبرائن نے 102 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، پورٹرفیلڈ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے، پورٹرفیلڈ نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور کی، پورٹرفیلڈ 139 رنز بنا کر نمایاں رہے، بلبرائن نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 102 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، روہان مصطفی نے دو وکٹیں لیں، جواب میں یو اے ای کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49ویں اوور میں 234 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، رمیض شہزاد 50 رنز بنا کر نمایاں رہے باقی کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، کپتان روہان مصطفی 12، غلام شبیر 18، محمد عثمان 44، محمد بوٹا 20، عدنان مفتی 17 اور محمد نوید 25 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

کیون اوبرائن نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔