دھونی کا ہیئر سٹائل ایک بار پھر میڈیا کی خبروں کی زینت بن گیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:17

دھونی کا ہیئر سٹائل ایک بار پھر میڈیا کی خبروں کی زینت بن گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) مہندر سنگھ دھونی واحد ایسے کپتان ہیں جن کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے آئی سی سی کی تینوں بڑی ٹرافیاں جیتی ہیں۔بھارت دھونی کی کپتانی میں آئی سی سی کی ورلڈ ٹی 20 (2007 میں)، کرکٹ ورلڈ کپ (2011 میں) اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی (2013 میں) کا خطاب جیت چکا ہے۔ ایم ایس دھونی اپنی شخصیت کی وجہ سے اکثر میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

ایک وقت تھا کہ ان کے لمبے بالوں کا اکثر ذکر ہوتا رہتا تھا۔

(جاری ہے)

2011 میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھی انہوں نے اپنے بالوں کے سٹائل میں حیران کن تبدیلی کی تھی، اور گنجے ہو گئے تھے۔دھونی کے نیا ہیئر سٹائل ایک بار پھر میڈیا کی خبروں کی زینت ہے، اس مرتبہ انہوں نے یہ روپ اپنایا ہے۔یاد رہے کہ ایم ایس دھونی عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے سے پہلے ان کی اوسط آمدنی 150 سے 190 کروڑ روپے سالانہ تھی۔ ایم ایس دھونی کو بطور کرکٹر پہلی ملازمت انڈین ریلویز میں ٹکٹ کلیکٹر کے طور پر ملی تھی۔ اس کے بعد وہ ایئر انڈیا کی نوکری کرنے لگے۔۔