کھلاڑیوں کی سرزمین پر بنوں پریمیئر لیگ کرکٹ چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ ،
افتتاح 10فروری کو ہوگا میگاایونٹ میں ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل،محمد عرفان ،عمر گل،عمران سینئر سمیت عثمان شنواری سمیت دیگرمایہ ناز ٹیسٹ اور انٹر نیشنل کھلاڑی بھر پور اندازمیں حصہ لینگے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات سمیت ایونٹ کوکامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی نے تیاریوں کو آخری شکل دیدی
ہفتہ 13 جنوری 2018 20:17
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ یہ اقدامضلع بنوں میں کرکٹ کی ترقی کیلئے اٹھایاگیاہے کیونکہ بنوں کا خطہ نہ ہاکی،اتھلیٹکس،فٹ بال اور والی بال سمیت دیگر کھلاڑیوں کاسرزمین ہے بلکہ یہاں پر کرکٹ کے حوالے سے بھی کافی ٹیلنٹ موجود ہے یہاںکے نوجوان کرکٹرزنے انتہائی قلیل مدت میں کرکٹ کی دنیامیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کانام روشن کیاہے بنوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی خوشدل شاہ کو پی ایس ایل میں پشاور زلمی کاحصہ ہے جبکہ اسکے علاوہ فرسٹ کلاس کرکٹرز میں فوادخان ،ذیشان خان،رحیم باز،عابد خان سمیت کئی کھلاڑی ہیں ہماری خواہش ہے کہ مزید ٹیلنٹ کو بھی پالش کرکے سامنے لایاجائے جسکے لئے ہم نے یہ قدم اٹھایاہے۔
انکاکہناتھاکہ گزشتہ سال 2017میںجونیئر کی سطح پر ایک بڑایوانٹ کرایاتھاتاہم پی پی ایل کا دوسراایڈیشن کو فرسٹ کلاس ،گریڈ ٹو،کلب اور انٹر نیشنل کرکٹرزپر مشتمل منعقد کرانے کا فیصلہ کیاجس پر نہ صرف سیاسی بلکہ حکومتی سطح پر بھی ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشائ اللہ اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھیںگے ،انہوںنے بتایاکہ اس میگا ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کو خصوصی نام دیدی گئی ہیں جن میں سٹی فالکن،سٹی سٹارز،ممش خیل کوبراز،منڈان سلطان،اکراہنٹرز،ڈومیل مارخور،میریان گلیڈی ایٹرز،عیسکی واریئرز،سورانی تھنڈرز،کینٹ پینتھر ،پختونخواالیون اور بکاخیل لائینزشامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس ایونٹ میں ضلعی انتظامیہ ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کررہی ہے مہمان کھلاڑیوں کی سیکورٹی اور رہائش کا بہترین انتظامات کیاگیاہے۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.