وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پہلے حکم سے ہی سب کے دل جیت لئیے

میری آمدورفت کےدوران پروٹوکول کم سےکم رکھاجائے،وزیراعلیٰ بلوچستان کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا حکم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 19:54

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پہلے حکم سے ہی سب کے دل جیت ..
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13جنوری 2018ء ):وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پہلے حکم سے ہی سب کے دل جیت لئیے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا حکم دیا کہ میری آمدورفت کےدوران پروٹوکول کم سےکم رکھاجائے۔تفصیلات کے مطابق آج ثنا اللہ زہری کے استعفے کے بعد بلوچستال اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

میرعبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان کا نیا وزیر اعلیٰ منتخب کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے پہلے حکم سے ہی سب کے دل جیت لئیے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا حکم دیا کہ میری آمدورفت کےدوران پروٹوکول کم سےکم رکھاجائے،میری آمدورفت کےدوران ٹریفک بند نہ کی جائے۔انکا مزید کہنا تھا کہ میری وجہ سے عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔