آصف زرداری کا اپنی پارٹی پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی میں ضم کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جنوری 2018 19:44

آصف زرداری کا اپنی پارٹی پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو بلاول بھٹو کی ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری 2018ء) آصف زرداری نے اپنی پارٹی پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے آئندہ الیکشن کی تیاری کے سلسلے میں اہم فیصلہ لیا ہے۔ آصف زرداری نے اپنی پارٹی پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کو ضم کرنے کے بعد آئندہ الیکشن میں ایک ہی انتخابی نشان پر میدان میں اترا جائے گا۔ جبکہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری دونوں آئندہ الیکشن بھی لڑیں گے۔