قصورزیادتی کیس کی متاثرہ بچی کائنات کوعلاج کیلیے بیرون ملک بھیجنےکافیصلہ

کائنات کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کیا گیا،خواجہ عمران نذیر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 19:44

قصورزیادتی کیس کی متاثرہ بچی کائنات کوعلاج  کیلیے بیرون ملک بھیجنےکافیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13جنوری 2018ء ):قصورزیادتی کیس کی متاثرہ بچی کائنات کوعلاج کیلیے بیرون ملک بھیجنےکافیصلہ کر لیا گیا۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کائنات کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق زینب کیس کے بعد ارباب اقتدار کو بھی ہوش آ گیا ۔ایک طرف قصور زیادتی کیسسز کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تو دوسری طرف کیس کے متاثرین کی داد رسی کا سامان بھی کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے ہی قصور میں زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کائنات کے لیے اہم اعلان کر دیا گیا۔ قصورزیادتی کیس کی متاثرہ بچی کائنات کوعلاج کیلیے بیرون ملک بھیجنےکافیصلہ کر لیا گیا۔اس موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کائنات کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ کائنات کے بیرون ملک علاج کیلیے بورڈ میٹنگ طلب کر لی گئی ہے اور اس حوالے سے جلد کوئی اعلان کیا جائے گا۔