چیف جسٹس کا ڈبہ پیک دودھ کے خلاف اہم قدم

چیف جسٹس نے مارکیٹوں سے ڈبے والے تمام برانڈز کے دودھ اٹھانے کا حکم دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 19:34

چیف جسٹس کا ڈبہ پیک دودھ کے خلاف اہم قدم
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13جنوری 2018ء ):چیف جسٹس نے ڈبہ پیک دودھ کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے مارکیٹوں سے ڈبے والے تمام برانڈز کے دودھ اٹھانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈبے کے ناقص دودھ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی. سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے ڈبوں کے دودھ کےتمام نمونوں کو پی سی ایس آئی آر بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

دودھ کےسیمپلز کی جانچ پڑتال کی ذمے داری فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کو سونپ دی گئی۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ ڈبوں میں فروخت ہونے والا دودھ ، دودھ نہيں بلکہ فراڈ ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پیکٹ والے دودھ کے تمام برانڈز کی مصنوعات مارکیٹ سے اٹھالی جائیں اور یہ ریمارکس دیے کہ پنجاب میں کروڑوں روپے لگا کر لیبز ٹھیک کرائی ہیں، سندھ میں فوڈ اتھارٹی ہی نہیں، سندھ حکومت کر کیا رہی ہے۔