Live Updates

سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہا ہے، ہم میدان میں آتے ہیں تو ہمارے اچھے کام پر ہماری کردار کشی کی جارہی ہے، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ اگر ملزم کو تھانے نہ لے جاتے تو مشتعل عوام چوکیدار کو جلا دیتی، تحریک انصاف پورے سندھ میں عوام کے مسائل کی نمائندگی کرے گی، خرم شیر زمان

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:41

سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہا ہے، ہم میدان میں آتے ہیں تو ہمارے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ ، ایم پی اے خرم شیر زمان، جمیل احمد خان، جئہ پرکاش اکرانی ، جمیلا بلوچ و دیگر نے اہم پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہا ہے ، خود کوئی اچھا کام نہیں کریں گے اور کسی کو رکنے نہیں دیتے اگر کوئی اچھا عوام کی بھلائی کا کام کرتا ہے تو ان کی کردار کشی کی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ابراہیم حیدری میں ہونے والے واقعہ میں چوکیدار کو پہلے سے اسکول میں پولیس ، مقامی ایم پی اے و دیگر نے پکڑ رکھا تھا اور وہ زخمی حالت میں زمین پر پڑا ہوا تھا اسکول کے باہر مشتعل مظاہرین زندہ جلانے کو تیار تھے، پولیس بھی ملزم کو ساتھ لے جانے کو تیار نہیں تھی ، انسانیت کے ناتے ملزم کو مشتعل لوگوں سے بچاتے ہوئے موبائل میں بیٹھ کر تھانے لے گیا جس کو غلط بیانی سے ٹوڑ مروڑ کے پیش کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ابراہیم حیدری کے پی ٹی آئی رہنما جمیلا بلوچ نے ذمہ داری سے کام لیا اور مشتعل افراد کو دیکھ مجھے اطلاع دی تھی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کراچی میں ایک ہفتے پانچ ایسے زیادتی اور قتل کے واقعات ہوچکے ہیں لیکن پولیس نے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال قبل معصوم بچی سویرا کے ساتھ وحشیت کے پیروکاروں نے زیادتی کرنے کے بعد گل کاٹ کر زندہ لاش بنا کر پھینگ دیا تھا جس پر بھی سارے سیاستدانوں نے بیانات تو جاری کرے تھے ، سپریم کورٹ نے بھی سو موٹو نوٹس لیا تھا لیکن تاحال ورثا کو انصاف نہیں دیا گیا، انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی جانب سے ایک سیل قائم کیا جارہا ہے جس میں سندھ بھر میں ہونے والے ایسے واقعات کے پیش نظر ورثا کو انصاف کی فراہمی کے لئے قانونی مدد کی جائے گی۔

پی ٹی آئی عوام خدمت پر یقین رکھتی ہے، اور ہم عوام کی خدمت کرنا جاری رکھیں گے، اس موقعہ پر بچی سویرا کے والدشبیر اور والدہ بھی موجود تھے ، شبیر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک سال قبل جب میری بیٹی کو درندوں نے زیادتی کرنے کے بعد زندہ لاش بنا کر پھینک دیا تھا تب سب ہمارے پاس آئے تھے لیکن انصاف آج تک نہیں ملا ہے، ہمیں سارا دن پولیس مختلف آفیسوں میں بلاتی تھی سارا بٹھا کر تاریخ دی جاتی رہی اور آج تک ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا ، ہماری اندر آج تک وہی درد موجود ہے کیوں کہ حکومت ہماری بیٹی کو انصاف نہیں دلا سکی ہے۔

پی ٹی آئی ایم پی اے خرم شیر زمان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ اگر کل چوکیدار کو موبائل میں نہ لے جاتے تو مشتعل افراد اسے زندہ جلا دیتے انہوں نے کہا سندھ کی بیٹی سویرا سے گزشتہ سال دردناک واقعہ پیش آیا تھا لیکن آج تک ان کو انصاف نہیں ملا ہے، سندھ بھر میں ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں لیکن سندھ حکومت صرف آئی جی سندھ تبدیل کرانے میں مصروف ہے عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام گئی ہے، انہوں نے مزید کہا چیف جسٹس نے زینب کے کیس کا نوٹس بھی لیا اور ایک سال پہلے کراچی کی سویرا کا بھی نوٹس لیا گیا لیکن پولیس نے انصاف دینے کے بجائے کاروبار شروع کر رکھا تھا ورثا آج تک سراپا احتجاج ہیں، سندھ میں پولیس میں کوئی بہتری نہیں ہوئی ہے، ہم سویرا کے کیس کو واپس اٹھائیں گے، حکومت کی زمہ داری ہے کہ عوام کے جان و ال کی حفاظت کرے لیکن حکومت مکمل فیل ہوچکی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسیمبلی میں اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں ، سوئمنگ پول، بیوٹی پارلر سمیت دیگر مراعات سندھ اسیمبلی میں رکھے جارہے ہیں پھر بھی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے وہاں وزرا خواتین کو بھی چیمبر میں بلانے کی بات کرتے ہیں، چیف جسٹس آف سپریم کراچی کی سویرا کی کیس کو دوبارا نوٹس لے اور انصاف دلوایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسیمبلی میں ایک سینیئر وزیر اسیمبلی فورم میں ہر عوام کی بھلائی کے لئے پیش ہونے والی قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں ، ان کو صرف اس کام کے لئے تنخواہ پررکھا گیا ہے کہ جو بھی قرارداد آئے آپ کے مخالفت کرنی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات